بھٹکل:5؍جنوری (ایس اؤ نیوز)مرکز کی بی جے پی حکومت کسان مخالف زرعی قوانین کونافذ کرتےہوئے ملک کے مزدوروں سے دھوکہ دہی کرنے کا الزام عائد کرتےہوئے سی آئی ٹی یو بھٹکل کی جانب سے زرعی قوانین کی نقول نذرِ آتش کر دی گئیں۔
احتجاجیوں نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پر خطاب کرتےہوئے سی آئی ٹی یو کی ریاستی صدر ایس ورلکشمی نے کہاکہ مرکزی حکومت مالکوں کو فائدہ پہنچانے مزدوروں کے قوانین نافذکرنےکی تیاری کررہی ہے، ان قوانین کو کوئی بھی دیش پریمی کبھی قبول نہیں کرے گا۔ دہلی میں کسان دن رات سخت سردی اور بارش میں بھی احتجاج کررہے ہیں۔ ہم سب کسان کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ کرناٹکا رجیا آنگن واڑی ملازمین سنگھ کی صدر یمونا گاؤنکر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت اپنے سبھی کاموں اور ذمہ داریوں کو چھپانے کے لئے نئے نئے قوانین جاری کررہی ہے۔ نئے تعلیمی پالیسی کے ذریعےدستور کی منشاء سبھی کو یکساں تعلیم کو ہی ختم کررہی ہے۔ کالے زرعی قوانین راشن پر راست اثر کریں گے۔ ملک کے باشندوں کو ابھی سے بیداری کا ثبوت دینا ہوگا ورنہ آگے نقصان ہونا طئے ہے۔ پشپا وتی نائک، جئے لکشمی نائک، شانتی موگیر، سوشیلا ناؤڈاوغیرہ موجود تھیں۔